16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں15سے30روپے تک کمی

 حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت81 روپے 58 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 47.51روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 68 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے94 پیسےکمی کی سفارش کی گئی تھی۔لائٹ ڈیزل آئل 24 روپے57 پیسے فی لیٹراورمٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس سے قبل 25 مارچ کو بھی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔