این آئی ایچ میں رواں ماہ جمع کیے گئے نمونوں میں ان کیسز کی تصدیق ہوئی، بیان
این آئی ایچ میں رواں ماہ جمع کیے گئے نمونوں میں ان کیسز کی تصدیق ہوئی، بیان

پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد505 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سےمزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 505 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21838 تک جاپہنچی ہے۔

 پاکستان میں مزید 386 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 307 کیسز 11 ہلاکتیں، پنجاب 30 کیسز، 8 ہلاکتیں اور اسلام آباد سے 49 کیسز سامنے آئے ہیں۔۔ملک میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 782 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے اب تک 8 ہزار189 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 8 ہزار133، خیبرپختونخوا 3,288، بلوچستان 1,321، اسلام آباد 464، آزاد کشمیر 71 اورگلگت بلتستان میں 372 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 185 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 148، پنجاب میں 144، بلوچستان 21، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 173 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 2 لاکھ 22 ہزار 404 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔