یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو
یہ اسکالر شپ تمام پاکستانی طلبہ کے لیے ہے۔فائل فوٹو

بھارت فالس فلیگ آپریشن کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ میں دنیا کو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بہانے سے متعلق متنبہ کررہاہوں،بھارتی جارحانہ چالیں خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کر سکتی ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ آرایس ایس اور بی جے پی کی مشترکہ پالیسیاں سنگین خطرات پر مبنی ہیں ،عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے پہلے نوٹس لینا ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ کشمیریوں کی تحریک مقامی اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف ہے،بھارت کنٹرول لائن پردراندازی کے الزامات بے بنیاد ہیں ،دراندازی کے حالیہ الزامات بھارت کے خطرناک ایجنڈے کا حصہ ہیں ۔

گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھی پاکستان پر بھارتی الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد اور غیر سنجیدہ الزامات لگا رہا ہے۔