کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

چوہدری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست۔نوٹس جاری

 چوہدری برادران کی جانب سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے اختیارات سے متعلق کیس میں عدالت نے نیب کونوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

چوہدری برادران نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کرداراورتحقیقات کے غلط اندازپرعدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طورپرانتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے مزید سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی۔