بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو
بلیک میلنگ، دھونس اور جھوٹ اپوزیشن کے ہتھکنڈے ہیں۔فائل فوٹو

دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔شبلی فراز

شبلی فرازنے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے، احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات و سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کوساتھ لیکر چلنا ہے،لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کا فیصلہ پسے ہوئے کمزورطبقات کیلیے جذبہ احساس کا مظہر ہے، چھوٹے کاروباری افراد کے کاروبار کو سہارا ملے گا، طویل المعیاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگارکو ہمیشہ کے لیے ٹھپ کر دیتا۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کاروباری شعبوں کیلیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، کورونا مشترکہ قومی مسئلہ ہے، متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔