سندھ میں کھلنے والی فیکٹریوں کی کُل تعداد 711 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو
سندھ میں کھلنے والی فیکٹریوں کی کُل تعداد 711 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نے مزید 81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے مزید81 صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی، صوبہ سندھ میں کھلنے والی فیکٹریوں کی کُل تعداد 711 تک پہنچ گئی۔

وزارت داخلہ سندھ کے جاری اعلامیے کے مطابق 7 صنعتی علاقوں سے فیکٹریوں کے مالکان نے برآمدی یونٹس چلانے کی اجازت طلب کی تھی، ٹی ڈی اے پی سے برآمدی آرڈرزکی تصدیق کے بعد اجازت دی گئی ہے۔

تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پرعمل کرنے کی پابند ہونگی، جس میں ملازمین کا درجہ حرارت چیک کرنے سمیت، سماجی فاصلے، ماسک اور سیناٹائزر فراہم کیا جائے گا۔