مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے۔مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے مائوں کے عالمی دن پرکہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے۔

مائوں کے عالمی دن پرمسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازشریف نے اپنی مرحومہ والدہ کلثوم نوازسے متعلق ٹوئٹ کیا کہ آپ کو ہمیں چھوڑکرگئے تقریباً دوسال ہوچکے ہیں، دوسال میں ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرا جب میں نے آپ کودکھ سے یاد نہ کیا ہو۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ آپ کی یادیں اورتربیت مجھے مشکل وقت سے نکال رہی ہیں، مجھے یہ سیکھانے کا شکریہ کہ خوف کوئی آپشن نہیں ہوتا۔مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ہردن ماں کا دن ہے جب کہ انہوں نے اپنے والد اوروالدہ کے ساتھ یادگارتصاویربھی شیئرکیں۔