پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جانے پر اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے۔فائل فوٹو
پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے جانے پر اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے۔فائل فوٹو

حکومت سندھ نے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس پراعتراض دورکردیا

حکومت سندھ نے کورونا ریلیف ایمرجنسی آرڈیننس کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اعتراض دورکردیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ حکومت کی جانب سے منظورکیے گئے کورونا ریلیف آرڈیننس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ گیس و بجلی کا معاملہ وفاقی دائرہ کارمیں آتا ہے۔

اب اطلاعات ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بجلی،گیس بل میں رعایت سےمتعلق اعتراض دورکر کے آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھجوا دیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے آرڈیننس سےبجلی گیس کےبل میں رعایت کی شق خارج کر دی جس کی صوبائی محکمہ قانون اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نےبھی منظوری دیدی ۔

ریلیف آرڈیننس کےتحت دکان، مکان، دفتر کے کرائے کی ادائیگی مؤخر کی گئی ہے جب کہ آرڈیننس کےتحت عوام کو پانی کے بل کی ادائیگی میں رعایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا ریلیف آرڈیننس کے ذریعے صوبے میں کاروباری طبقے کو مختلف ٹیکسزکی ادائیگی بھی مؤخر کی گئی ہے۔