طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ  سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ۔فائل فوٹو
طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ  سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ۔فائل فوٹو

کرونا کے وار جاری۔ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ  سے تجاوز

کورونا وائرس سے دنیابھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 45 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد3 لاکھ  سے تجاوزکرگئی۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پوری دنیا میں  طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت 17 لاکھ  سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 30ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 86 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار646 سے زائد ہو گئی ہے۔ اس طرح اسپین میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار321 سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہزار1 سو سے زائد ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 33 ہزار614 سے زائد افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 27 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

جرمنی میں بھی کورونا کے باعث اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اب تک سات ہزار861 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 74 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کرونا کیسزکے مریضوں کی تعداد252,245 ہو گئی جبکہ مہلک وائرس سے مزید 93 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد2,305 سے تجاوزکرگئی۔

ترکی میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تین ہزار 900 سے تجاوز کرگئی ہے اورایک لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

برازیل میں مزید82 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد13,240 سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 190,137 سے زائد ہو گئی۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق ایران میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار733 سے بڑھ گئی ہے۔ ایران میں اب تک ایک لاکھ  10 ہزار767 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کرونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے،اب تک2,551 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ78,194 سے  زائد افراد متاثر ہیں۔