ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ایچ الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.فائل فوٹو
چینی کی قیمت 40،40 روپے فی کلو بڑھا دی اب چکر دیے جا رہے ہیں۔فائل فوٹو

سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ کی حکومت پر تنقید

مسلم لیگ نون کے رہنما مشاہد اللہ کا کہنا ہے پوری دنیا کورونا کی لپیٹ میں ہے، دونوں ایوانوں کے اجلاس ختم ہو جائیں گے، وزیراعظم نہیں آئیں گے۔

ن لیگی رہنما مشاہداللہ نے سینیٹ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آٹا چور، چینی چور وزیروں کو پروموٹ کر دیا گیا، کہا جاتا ہے سیاست نہ کرو، جیسے سیاست کوئی گالی ہو گئی، سیاست دان ہیں، سیاست تو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جو وزیر صحت تھے انہوں نے 400 فیصد قیمتیں بڑھائیں، چینی کی قیمت 40،40 روپے فی کلو بڑھا دی، جو غریب پر بوجھ ہے، آٹے کی قیمت بڑھ گئی، مہینوں گزرگئے چکر دیے جا رہے ہیں۔

مشاہداللہ نے کہا کہ آج کہا جا رہا ہے اشرافیہ نے لاک ڈائون لگا دیا، حکومت خود اشرافیہ ہے، ساری اشرافیہ کابینہ میں بیٹھی ہے، بہت سے لوگ مشرف با کرپشن ہو چکے ہیں، اس لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ شاہ صاحب کہہ رہے تھے سندھ سے صوبائیت کی بو آ رہی ہے۔ وزیر خارجہ یہ بھی کہہ رہے تھے ہم لوہا منوائیں گے، ادھروباپھیلی ہوئی ہے اور وزیر خارجہ لوہا منوا رہے ہیں، آپ نے پنجاب سے کون سا لوہا منوا لیا، پنجاب سے تو ہارگئے تھے۔