کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی۔فائل فوٹو

بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے بہاولپور میں آپریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک اورتین فرارہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار،رحمان علی اورعلیم شامل ہیں۔

دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی اوران کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلزاوردیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اورمزید تحقیقات جاری ہیں۔