متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے اب تک 299 اموات

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ 22 اموات ہوئیں جبکہ 706 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 558 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3803 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 706 نئے مریض سامنے آئے جب کہ پچھلے 24گھنٹوں میں19 مریض انتقال کرگئے۔

صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 17947 اورہلاکتیں 299 ہوگئی ہیں جبکہ 135کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 252 مزید مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4741 ہے۔

وزیراعلیٰ کےمطابق صوبے کے 706 کیسز میں سے 558 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 131، جنوبی 134، وسطی 105 ،کورنگی اور ملیر 58،58 جبکہ ضلع غربی سے 72 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 20، لاڑکانہ 16، قمبر-شہدادکوٹ 12، جام شورو 10، شکارپور اور سکھرمیں 6-6 ، خیرپور 5،جیکب آباد 4، میرپورخاص اور سانگھڑ میں 3-3، دادو، گھوٹکی، کشمور میں 2-2 جب کہ بدین، ٹنڈو الہیار، نوشہروفیروزمیں ایک ایک کیس ظاہر ہوئے۔