عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع
عثمان ڈار این اے 75 سیالکوٹ کی ضمنی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے، ذرائع

ٹائیگر فورس کل سے سندھ میں کام شروع کر دے گی۔عثمان ڈار

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ کل سے ٹائیگر فورس سندھ میں بھی خدمات سرانجام دے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نوجوانان عثمان ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 54 ہزار نوجوان قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ٹائیگر فورس کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے حکومت کے ساتھ بہترین معاونت کی ہے جبکہ کل سے ٹائیگر فورس سندھ میں بھی خدمات سرانجام دے گی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ٹائیگر فورس کی رہنمائی کریں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ حیرت ہے ٹائیگر فورس کی خدمات پر سندھ حکومت کواعتراض کس بات پر تھا۔ سندھ حکومت نے ٹائیگر فورس کو اس لیے مسترد کیا کیونکہ یہ وفاق کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوتا سندھ حکومت ٹائیگر فورس کو بہترین کاموں میں مصروف عمل رکھتی۔عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے ذخیرہ اندوزو ں کے خلاف بھی کام کی۔

واضع رہے کہ 30 مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کو ہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔