دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی، صوبے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پرکیاجائےگا، ترجمان سندھ حکومت
دکانیں پیر سے شام 6 بجے تک ایس او پیز کے تحت کھلی رہیں گی، صوبے میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پرکیاجائےگا، ترجمان سندھ حکومت

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد25ہزارسے تجاوز

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید16 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1103 نئے کیس رپورٹ ہو ئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد25ہزار309ہوگئی،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ سندھ میں کورونا کے مزید 1103نئے کیسز رپورٹ ہیں جبکہ کورونا کے مزید 16مریض انتقال کرگئے ہیں،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد396ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی میں کورونا کے مزید 905کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،کراچی میں کوروناکے مریضوں کی تعداد 19ہزار968ہوگئی ہے۔