دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ملزمان دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ملک دشمن ایجنسی کے لیے جاسوسی میں بھی ملوث ہیں۔فائل فوٹو

پشاورپولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پشاورپولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا،دہشتگردوں کے قبضے سے4 دستی بم،کلاشنکوف اور4 پستول برآمدہوئے،اس کےعلاوہ تخریب کاری میں استعمال ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں اورایک کار بھی برآمدہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے کہاہے کہ پشاورپولیس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاہے،سی سی پی او پشاور نے کہاکہ 4 دہشتگردوںں کو مقابلے کے بعد حراست میں لیا گیا ،گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر مزید4 دہشتگردوں کوگرفتارکیا گیا،دہشتگردوں میں ایک کاتعلق افغانستان جبکہ باقیوں کا ضلع خیبر سے ہے ۔

محمد علی گنڈاپورکاکہنا ہے کہ دہشتگرد پشاور میں دہشتگردی کے منصوبوںں کی پلاننگ کررہے تھے ،دہشتگردبھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں ، دہشتگردوں سے 4 دستی بم،کلاشنکوف اور4 پستول برآمدہوئے ،اس کے علاوہ تخریب کاری میں استعمال ہونے والی 2 موٹر سائیکلیں اورایک کار بھی برآمدہوئی۔