تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا۔فائل فوٹو
تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا۔فائل فوٹو

مالی گوشواروں میں تضاد۔ بلاول بھٹو کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضادات پر بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کردیا، معاملے کی سماعت 10 جون کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ممبر پنجاب جسٹس الطاف براہم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن معاملے کی سماعت کرے گا، تین جون کو بلاول بھٹو کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرایا تھا۔

جواب کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے بلاول کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سے قبل الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے مالی گوشواروں میں تضادات پرکارروائی کا آغازکیا تھا۔