بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی لیپہ، وادی جہلم اور وادی باغ کی شہری آبادیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا، فائرنگ سے12 شہری زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر
بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی لیپہ، وادی جہلم اور وادی باغ کی شہری آبادیوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا، فائرنگ سے12 شہری زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر

ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ۔13 سالہ لڑکی جاں بحق

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھراشتعال انگیزی کی گئی جس سے 13 سالہ لڑکی شہید ہوگئی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے  حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں مینسر گاؤں کی 13سالہ اقرا شبیر شہید ہو گئی جبکہ ا قرا کی والدہ اور 12 سال کا بھائی  شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا،پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔