دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو
دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ۔ کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید،دو زخمی

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 سپاہی  شدید زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا صفایا کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔