جسٹس آف پیس نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا۔فائل فوٹو
جسٹس آف پیس نے درخواست مسترد کرتے ہوئے اہم قانونی نکات کو مدنظر نہیں رکھا۔فائل فوٹو

بے نظیر سے متعلق باتیں رحمان ملک نے بتائیں۔ سنتھیا رچی

امریکی شہری سنتھیا رچی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر سے متعلق باتیں انہیں رحمان ملک نے بتائیں۔

سنتھیا ڈی رچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ 2011میں جو کچھ ہوا اس متعلق امریکی سفارتخانے کے ذریعے آگاہ کر دیا تھا، اب بھی امریکن سٹیزن سروسز کے ساتھ رابطے میں ہوں، پاکستانی حکام کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی۔

ان کا کہناتھا کہ جس شخص نے مجھ پر حملہ کیا وہ پی پی پی دور میں ملک کا طاقت ور شخص تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اصل ٹویٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا، ٹویٹ کا مقصد کسی بھی فرد بالخصوص مرنے والی خاتون کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔