ایران کے شیڈو بینکنگ نظام کے خلاف امریکی کارروائی،8 افراد اور 22ادارے نشانے پر
پابندیوں کا دائرہ ایران، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ہانگ کانگ تک پھیلا ہوا ہے۔امریکی محکمہ خزانہ
ایران کے شیڈو بینکنگ نظام کے خلاف امریکی کارروائی،8 افراد اور 22ادارے نشانے پر
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کا دائرہ ایران، متحدہ عرب امارات، ترکی اور ہانگ کانگ تک پھیلا ہوا ہے۔ امریکی حکام نے ان افراد اور اداروں کو ایران کے مالیاتی نیٹ ورک سے منسلک قرار دیا ہے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ فنانشل کرائمز انفورسمنٹ نیٹ ورک (فِن سین) نے جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران تقریباً 14.7 ارب ڈالر کی ایسی مالی سرگرمیوں کی نشاندہی کی، جن کا ممکنہ تعلق ایران کے شیڈو بینکنگ نظام سے تھا۔
امریکی پابندیوں کی زد میں ایرانی کرنسی اینڈ گولڈ ایکسچینج سینٹر بھی آیا ہے، جو تقریباً تین سال قبل ایران کے مرکزی بینک کی اجازت سے قائم کیا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کا شیڈو بینکنگ نظام بین الاقوامی تجارت سے حاصل ہونے والی رقوم کی منتقلی میں کردار ادا کرتا ہے، جبکہ مذکورہ ایکسچینج سینٹر ان مالی وسائل کو ایران کے اندر ان کی آخری منزل تک پہنچانے میں بطور ثالث سہولت فراہم کرتا ہے۔
امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران کے مالیاتی نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی اس کی اقتصادی تنہائی کی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں ایران کے مالی مفادات اور رقوم کی ترسیل کے نظام کو محدود کرنا ہے۔