بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے تھے۔فائل فوٹو
بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے تھے۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں گرفتار ہونے والے دونوں بھارتی اہلکار پاکستان سے چلے گئے

اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ اور جعلی کرنسی میں ملوث بھارتی ہائی کمیشن کے دواہل کاروں کو پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں اہل کار واہگہ بارڈرکے راستے واپس چلے گئے ہیں جبکہ بھارتی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری اورائیرایڈوائزربھی  بھارت چلےگئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں بھارتی آفیشلزکو موجودہ پاک بھارت تنائو سے متعلق مشاورت کے لیے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے۔

بھارتی سفارتخانے کے دواہل کاروں ”سلوادیس پال “اور”دواموبراہموس “کواسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے گرفتارکیا تھا تاہم چندگھنٹوں بعدانہیں رہائی مل گئی تھی۔ ان اہل کاروں کو دوران سفرایک شہری کو گاڑی کی ٹکرسےزخمی کرکے فرارہونے اورجعلی کرنسی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔

بھارتی سفارتخانے کے اہل کاروں کی تلاشی کے دوران 10 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمدہوئی تھی جس پرانہیں ناپسندیدہ قراردیکرپاکستان چھوڑنے کا کہا گیاتھا۔بھارتی سفارتخانے کے دونوں اہل کار پیرکی صبح واہگہ بارڈرپہنچے ، ان کے ساتھ بھارتی سفارتخانے کے دوسینئرآفیشلز گروپ کیپٹن مانومیڈھا اور سیکنڈ سیکریٹری شیوکماربھی شامل تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں سینئرآفیشلز کیپٹن مانومیڈھا اور شیوکمار کو موجودہ پاک بھارت تنائو کے حوالے سے مشاورت کے لیے نئی دہلی میں طلب کیاگیا ہے اور وہ چندروزمیں واپس آجائیں گے۔