تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو
تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو

راجہ پرویز اشرف رینٹل پاورکیس سے بری

احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو بری کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں ساہوال رینٹل پاورکیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمدبشیرنے راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کی بریت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا ،عدالت نے دونوں کی بریت کی درخواست منظورکرلی اورانہیں بری کرنے کے احکامات جاری کردیے ،جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان تو پہنچا نہیں تو پھر ریفرنس کیسے جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین نے رینٹل پاور کیس میں عدالت سے رجوع کررکھاتھا،سابق وزیراعظم کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا تھا کہ نیب ریفرنس قانون کے مطابق نہیں اور مجھے پر لگائے گئے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ انہیں باعزت طور پربری کیا جائے ۔

احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے راجہ پرویز اشرف اور شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظو رکرلیں اور انہیں بری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔