دہشتگردوں کے بیگز میں سے اس کے علاوہ کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ملی ۔فائل فوٹو
دہشتگردوں کے بیگز میں سے اس کے علاوہ کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ملی ۔فائل فوٹو

حملہ آوروں کازیادہ دیر قیام کا منصوبہ نہیں تھا

ماضی میں ہونیوالے دہشتگردانہ حملوں میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملہ آوراپنے ساتھ خشک میوہ جات لاتے تھے لیکن کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملہ کرنیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے جوس کا ایک بڑا ڈبہ ملا ہے،اس کے علاوہ ان کے پاس بیگزمیں صرف اسلحہ تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد ایک ہی مرتبہ شدید حملہ کرنا چاہتے تھے،ان کا بظاہر زیادہ دیر قیام کا منصوبہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے ساتھ نجی کمپنی کا جوس کا ایک ڈبہ لائے تھے، اس کے علاوہ بیگز میں سے کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ملی ۔

سامنے آنیوالی تصویر میں جوس کیساتھ ایک سبزمحلول کی بوتل بھی دکھائی دے رہی ہے جس میں ممکنہ طورپر پٹرول ہوسکتا ہے یا پھرکوئی اس میں بھی شربت بھرکرساتھ لائے ہوں گے تاہم ابتدائی طورپر بوتل میں موجود شربت کی نوعیت کے بارے میں اطلاعات نہیں مل سکیں۔