مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،فائل فوٹو
مراد علی شاہ امریکا میں ایک ہفتہ قیام کریں گے،فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نیب میں پیش ہو گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس سے متعلق سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پہنچ گئے۔

اس موقع پر نیب ہیڈکوارٹراوراطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ مراد علی شاہ نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے 28 سوالات کے جوابات جمع کروائیں گے۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے جڑے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پرمراد علی شاہ کو طلب کیا ہے۔ ان پر سولر اسٹریٹس لائٹس کے ٹھیکے غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔ متعدد کمپنیوں نے مبینہ طور پر 9 کروڑ روپے کی رشوت دے کر 4 ارب روپے کے ٹھیکے حاصل کیے۔

مراد علی شاہ پر4 ارب کی غیر معیاری سولر لائٹس 400 فیصد مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ من پسند کمپنیوں کو ٹھیکہ دلانے کے لیے مراد علی شاہ نے بطور وزیر خزانہ سال 2014.15 میں خصوصی نوٹ لکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے 6جولائی کو نیب میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اس سے پہلے 2 بار نیب دفتر پیش ہو چکے ہیں۔