75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو
75ہزار 266ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے چار ہزار 201کی حالت نازک ہے ۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا کیسز2 لاکھ 40 ہزار489 تک پہنچ گئے

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے کیسز دو لاکھ 40 ہززار 848 ہو گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 4983 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

گزشتہ چویبس گھنٹوں میں ملک بھر میں 24 ہزار 333 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 3359 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مزید 61افراد انتقال کر گئے ہیں اور اموات 4983 ہو گئی ہیں تاہم ایک لاکھ 45 ہزار 311 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں،2193 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 67 ہزار 104 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار951 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 40 ہزار965 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس اب تک سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد 99 ہزار 362 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں 84 ہزار 587 ، بلوچستان میں 11 ہزار 52، کے پی کے میں 29 ہزار 52 ، اسلام آباد میں 13 ہزار 731، گلگت بلتستان میں 1605 اور آزاد کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 1459 ہو گئی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 61افراد انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد مرنے والے کی مجموعی تعدادد 4983 ہو گئی ہے ۔ کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہو چکی ہیں جہاں تعداد 1955 تک پہنچ گئی ہے ، سندھ میں 1637، کے پی کے میں 1054، اسلام آباد میں 142 ، گلگت بلتستان میں 31 ،بلوچستان میں 124 اور آزاد کشمیر میں 40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار 311 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ افراد 56 ہزار 373 کا تعلق صوبہ سندھ ہے ، پنجاب میں 51 ہزار 450، کے پی کے میں 18 ہزار 791، اسلام آباد میں 9 ہزار 939، گلگت بلتستان میں 1272، بلوچستان میں 6 ہزار 658، آزاد کشمیر میں828 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔