نواز شریف نے چوری نہیں کی تو عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔فائل فوٹو
نواز شریف نے چوری نہیں کی تو عدالتوں کا سامنا کیوں نہیں کرتے۔فائل فوٹو

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعظم نے کہاکہ نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کیلیے حکومت نے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے،ہاوسنگ اسکیم میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھروں کی تعمیر پرفی گھر3 لاکھ روپے کی سبسڈی ملےگی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہائوسنگ و تعمیرات کے شعبے سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سےاظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ5 مرلے کےگھرکی تعمیر کیلیےقرضے پرصرف 5 فیصدسوددینا پڑےگا،باقی حکومت سبسڈی دے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام بینکوں سےبات کی ہےکہ اپنےپورٹ فولیوکا5فیصدتعمیراتی شعبوں کیلیے رکھیں،تعمیراتی شعبے اور بلڈرزکیلیے ون ونڈو آپریشن شروع کررہےہیں،ہرصوبہ ون ونڈو آپریشن پرکام کررہاہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤ سنگ پروگرام کا مقصد تھاغریب طبقہ گھربناسکے،ہم نے سارے صوبوں کے ساتھ مل کر میٹنگ کی ہے، تعمیراتی شعبےکی رکاوٹیں دورکرنےکیلیے کمیٹی بنائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ قرضے بینک گھروں کیلیے دیتے ہیں،پاکستان میں بینک صرف 0.2 فیصد قرضے دیتے ہیں

وزیراعظم نے کہا کہ  نیا پاکستان ہاؤ سنگ اسکیم میں بہت رکاوٹیں آئیں،دنیا میں سب سے زیادہ قرضے بینک گھروں کیلیے دیتے ہیں،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں، پوری دنیا کا مسئلہ ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں مندی کی صورتحال ہے،معیشت بیٹھ گئی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نےفیصلہ کیاہےکہ ہاؤسنگ، تعمیراتی صنعت کےذریعےمعیشت کوکھڑاکرناہے،لوگوں کوجیسے جیسے روزگارملے گا معیشت اوپرجائےگی۔