گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5908 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، این سی او سی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5908 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، این سی او سی

 پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز

پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 51 ہزار625 ہو گئی ہے جبکہ اب تک اس وائرس سے 5 ہزار 226 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 532 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 15 لاکھ 85 ہزار170 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار769 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد دو لاکھ 51 ہزار 625 ہو گئی ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 442 ہیں جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار917 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، فعال مریضوں میں سے ایک ہزار837 کی حالت تشویش ناک ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 533 ہو گئی ہے، پنجاب میں 87 ہزار 43 ، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 185، اسلام آباد میں 14 ہزار108، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 671 جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 599 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 69 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، اس طرح ملک میں وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 226 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 2 ہزار 13 ، سندھ میں ایک ہزار 795 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 99، بلوچستان میں 126 ، اسلام آباد میں 153 ، گلگت بلتستان میں 36 جب کہ آزاد کشمیر میں 44 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔