حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔فائل فوٹو
حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لیے وقت مانگا تھا جو نہیں ملا۔فائل فوٹو

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی

آل پاکستا ن آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے،مطالبات کی منظوری تک تیل کی سپلائی بند رہے گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستا ن آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے ،مطالبات کی منظوری تک تیل کی سپلائی بند رہے گی ،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی کامزید کہناتھاکہ ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔