ایک لاکھ 78 ہزار737 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کولوٹ گئے۔فائل فوٹو
ایک لاکھ 78 ہزار737 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کولوٹ گئے۔فائل فوٹو

ملک میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی

ملک بھر میں گزشتہ کچھ عرصہ میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،28 مئی کے بعد سے  آج سب سے کم اموات ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں 24 ہزار 262 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2145 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار914 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 مئی کے بعد سے اب تک کی سب سے کم 40 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جس کے بعد اموات 5426 ہو گئی ہیں تاہم ایک لاکھ 78 ہزار737 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار913، پنجاب میں 88 ہزار539، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار217، اسلام آباد میں 14 ہزار 402، بلوچستان میں 11 ہزار322، گلگت بلتستان میں ایک ہزار750 اورآزاد کشمیر میں ایک ہزار717 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی 5426 اموات ہو چکی ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق پنجاب سے ہے جہاں تعداد2051 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 1888، کے پی کے میں 1120، اسلام آباد میں 156، گلگت بلتستان میں 38، بلوچستان میں 127 اورآزاد کشمیر میں 46 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 78 ہزار737 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں 70 ہزار 292 افراد ٹھیک ہوکرگھروں کو لوٹ گئے ہیں،پنجاب میں 64 ہزار247، کے پی کے میں 22 ہزار 260، اسلام آباد میں 11 ہزار 486، گلگت بلتستان میں 1389 ، بلوچستان میں 8002 اور آزاد کشمیر میں 1061 افراد نے وبا کو شکست دیدی ہے۔