سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تقررکرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔فائل فوٹو

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائرکردی

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پرنظرثانی کرکے 19 جون کے عبوری حکم کو ختم کرے۔

روزنامہ امت کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ایف بی آر نے اہل خانہ کے خلاف کارروائی تفصیلی فیصلے سے پہلے ہی شروع کردی ہے۔
ایف بی آر کی درخواست گزارکی رہائش گاہ کے باہر نوٹس چسپاں کرنا بدنیتی پر مبنی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومتی تحریری دلائل پر جواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے۔