اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

سندھ میں کورونا سے مزید 26 مریض جاں بحق

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 26 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں موات کی تعداد 2ہزار سے تجاوزکرگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 2ہزار 19 ہوگئی۔

مرادعلی شاہ کے مطابق 24 گھنٹےمیں کورونا کے 546 نئے کیسزرپورٹ  ہوئے۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13ہزار 553 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمارکے مطابق سندھ میں کورونا کے 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 75 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق  کراچی میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد 82448 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہو گئی ہے اور2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر ہیں۔ دو لاکھ پانچ ہزار 929 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے صرف 1587 کیسز رپورٹ ہوئے اور31 افراد کا انتقال ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے۔  ملک بھر میں کورونا کے 17 لاکھ 40 ہزار 768 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 7 ہزار 977، پنجاب 7 ہزار 24، خیبر پختونخوا 2 ہزار 275، بلوچستان 194،  آزاد کشمیر میں 277 اور اسلام آباد میں ایک ہزار 259 میں ٹیسٹ کئے گئے۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 102 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ صوبے میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار سات ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 32086 ہو گئی ہے۔ بلوچستان 11436، اسلام آباد 14,599، آزاد جموں و کشمیر1,915، گلگت بلتستان 1849 اور پنجاب میں 90191 کورونا مریض ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 83، سندھ میں ایک ہزار 993، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 142، اسلام آباد میں 159، بلوچستان میں 132، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 ہو چکی ہے۔