پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہو گئی
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 ہو گئی۔اموات 5 ہزار677سے تجاوز
پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی ہے۔فائل فوٹو
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ چند دنوں میں کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1 ہزار 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 332 کیسز سامنے آنے کے بعد اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 428 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 51 ہزار 283 اب بھی فعال ہیں جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 468 سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھرکےاسپتالوں میں 255 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1830 ہے، 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں جبکہ اس وقت 2 ہزار 394 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔