امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

کرونا سے دنیا بھر میں 6 لاکھ 37 ہزار سے زائد اموات

دنیا بھر میں کرونا وبا سے 6 لاکھ 37 ہزار 967 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار 899 افراد متاثر ہوئے جبکہ 95 لاکھ 70 ہزار907 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 لاکھ 70 ہزار 333 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 342  تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 84 ہزار 207 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزارسے زائد ہے اور 30 ہزار 657 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 849 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 46 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ 4 لاکھ آٹھ ہزار 52 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 654 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71  ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں تین لاکھ 70 ہزار 712 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 41 ہزار 908 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 38 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 838 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 429 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 17 ہزار سے زائد ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 554 ہو گئی ہے جبکہ 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 34 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 8 ہزار 677 جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 86 ہزار827 ہوگئی ہے اور15 ہزار289 متاثر ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 2 ہزار635 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار349 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار763 تک جا پہنچی۔