بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔فائل فوٹو
بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔فائل فوٹو

 دادو میں سیلابی ریلے نے تباہی مچائی دی۔300 دیہات زیرآب

دادو میں بلوچستان سے آنیوالے سیلابی ریلے نے تباہی مچائی دی،۔ جس سے 300 سے زائد دیہات زیرآب آ گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج دادو کے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

سندھ میں حالیہ بارشوں سے نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے،فیلڈ پروٹیکشن بند میں شگاف پڑگیا ہے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاک فوج دادوکے مختلف علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے.

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں حالیہ عرصے کے دوران ہونے والی بارشوں سے نائی گج ڈیم کوشدیدنقصان ہے۔ ڈیم کے فلڈپروٹیکشن بندمیں شگاف پڑگیا۔ شگاف پڑنے سے ضلع دادو کے 12دیہات بری طرح متاثرہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دادو کے 12 دیہات اور نائی گج ڈیم کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد پاک فوج امدادی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہے۔ آرمی انجینئرز،موٹربوٹس،میڈیکل ٹیمیں امدادکیلیےپہنچی ہیں۔

Rescue operations afoot for flood- hit victims in Dadu: ISPR

متاثرہ علاقےمیں طبی سہولتوں کیلیے میڈیکل کیمپ قائم کردیا گیا ہےجبکہ متاثرہ افراد کو خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

حیدرآباد، تھر پارکر،مٹھی،بدین، نوکوٹ، ٹنڈو محمد خان سمیت سندھ کے مختلف حصو ں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔