انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو
انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔فائل فوٹو

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔اسد عمر

وفاقی وزیراسد عمر نے کہاکہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے ،ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہو گیا، کورونا کیسز میں کمی پر فتح کااعلان نہیں کررہے ،عوام ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ اختیارکریں ،فتح کو شکست میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے ،ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہوگیا،کل ملک میں کورونا سے 15 لوگ جاں بحق ہوئے،ہمارے لیے کورونا سے 15 اموات بھی زیادہ ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کوروناکیسز میں کمی کی وجہ بہترین حکمت عملی ہے ،کورونا کیسز میں کمی پر فتح کااعلان نہیں کر رہے ،کورونا سے متعلق نظام میں بہتری آنے پر خوشی ہے ،صحت یاب افرادکے انڈیکس میں بہتری پر ہم سب خوش ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وولکن بوزکرنے پاکستان کی کورونا کنٹرول پالیسی کی تعریف کی ،بل گیٹس نے بھی ہمارے کورونا سے بچاﺅ کے اقدامات کوسراہا۔

اسد عمر نے کہاکہ دنیا کا امیر ترین ملک بھی ملک بند کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا،کورونا پر قابوپانے کے حوالے سے اپریل میں جامع منصوبہ بندی کی گئی ،مئی میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن شروع ہو گیا تھا،جون میں اسمارٹ لاک ڈاﺅن میں اضافہ کیا،2 ہزار350 سے زیادہ اسمارٹ لاک ڈاﺅن کئے ،اس وقت85 لاک ڈاﺅن 20 اضلاع میں جاری ہیں ۔

اسد عمر نے کہا کہ ہم 11 لاکھ سے زائد لوگوں کوڈھونڈنے میں کامیاب ہوئے ،10 لاکھ ٹیسٹ کئے ،10 لاکھ میں سے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ مثبت آئے،ایک رپورٹ آئی تھی کہ 10 اگست تک 78 ہزاراموات ہوں گی ابھی یہ کہنے کو تیار نہیں کہ کورونا ختم ہو گیاہے ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیراقدامات موثر ثابت نہیں ہو سکتے ،حکومت اورعوام نے ملکرٹھیک فیصلے کیے اس لیے بہتری نظرآرہی ہے،کورونا کیسز میں کمی پرفتح کااعلان نہیں کررہے ،عوام یہ نہ سمجھیں پاکستان مکمل محفوظ ہے ،بیماری کاپھیلاﺅ دوبارہ بڑھ سکتا ہے ،عوام احتیاط کریں گے تو بہتری نظرآئے گی ،عوام سیاحتی مقامات اوردیگرمعاشی سرگرمیوں میں احتیاط کریں ۔