کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں ،پرائم منسٹر نے کہاکہ وہ 3 نالوں کو صاف کریں گے ،سپرم کورٹ نے حکم دیا این ڈی ایم اے سارے نالے صاف کرے ۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ کراچی کے مسائل نئے نہیں پرانے ہیں ،26 اور27 جولائی کو بارش کا بڑا اسپیل آیا،کراچی میں سب سے زیادہ بارش 1977 میں ہوئی تھی ،2007 میں بھی کافی بارش ہوئی جس میں 200 افراد کا انتقال ہوا۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ کے ایم سی کے پاس وسائل کی کمی میں مانتا ہوں ،کراچی میں پراپرٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب اکٹھے ہوتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ شاہراہ فیصل کچھ گھنٹوں میں کلیئرہوگئی ،مسائل بڑھ نہیں رہے ۔

مرادعلی شاہ نے کہاکہ وقت دروقت ہم نالوں کی صفائی کیلیے پیسے دیتے ہیں،نیوکراچی میں اس وقت پانی موجود ہے ،این ڈی ایم کے چیئرمین آئے ان کاشکرگزارہوں،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پرائم منسٹر نے کہاکہ وہ 3 نالوں کو صاف کریں گے ،سپرم کورٹ نے حکم دیا این ڈی ایم اے سارے نالے صاف کرے ۔

انہوں نے کہاکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی وفاقی اور صوبائی وزراپر مشتمل ہے ،وفاق اور صوبائی وزراءکے درمیان رابطوںکافقدان ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کیماڑی کو ضلع بنانے کی بات پہلے سے چل رہی تھی ،تھرپارکرمیں کول آیا ہے وہاں خوشحالی ہوگی۔