عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں،فائل فوٹو
عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں،فائل فوٹو

پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ

پنجاب کے 3 شہروں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاﺅن نافذکردیاگیا،مائیکرواسمارٹ لاک ڈاﺅن میں لاہور،راولپنڈی اورگوجرانوالہ شامل ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں 27 کیسز رپورٹ ہونیوالی مخصوص12 جگہ پر لاک ڈاﺅن نافذ کیاگیا،راولپنڈی میں ایک اورگوجرانوالہ میں 2 مقامات پر مائیکر واسمارٹ لاک ڈاﺅن لگایاگیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کےبعدپنجاب میں کوروناٹیسٹس کےنتائج حوصلہ افزا ہیں، مختلف شعبوں سے 59 ہزار 815 ٹیسٹ سیمپل لیےگئے جن میں سے سیمپل ٹیسٹ میں 95 پازیٹو،54 ہزار 747 نیگٹورہے، لاہور میں پازیٹوکیسزکی شرح 0.16 فیصدرہی،اسی طرح مختلف مارکیٹس کے 34 ہزار 289 سیمپل لیے گئے جن میں سے صرف 82 پازیٹو نکلے۔ رپورٹ کے مطابق  سرکاری حکام کے 3968 ٹیسٹ لیےگئے جن میں سے صرف 3 پازیٹو نکلے۔