امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 540 تک پہنچ گئی ہے۔فائل فوٹو

دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات 8 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 8 لاکھ 9 ہزار987 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور2 کروڑ34 لاکھ ایک ہزار3 متاثر ہوئے۔

ایک کروڑ59 لاکھ 40 ہزار608 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزامریکہ میں سامنے آئے جہاں 58 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 851 افراد ہلاک ہوئے اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 82 ہزار 698 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 14 ہزار 277 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہے اور وہاں اموات کی مجموعی تعداد 56 ہزار 875 ہے۔

روس میں کورونا سے 9 لاکھ 56 ہزار749 افراد متاثراورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 افراد ہلاک ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار383 ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12  ہزار987 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 453 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 85 ہزار 236 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 60 ہزار254 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 56 ہزار 216 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 968 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 103 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 28 ہزار 838 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 7 ہزار 879 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 792 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 93 ہزار 708 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 20 ہزار 502 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 56 ہزار 792 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 6 ہزار 848 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 36 ہزار 802 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 423 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 601 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 619 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 6 ہزار 370 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 3 ہزار 907 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 2 لاکھ 92 ہزار 625 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 765 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار235 ہو گئی۔