وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی۔فائل فوٹو

احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔

وزیر اعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امورڈاکٹر بابراعوان نے ملاقات کی اور پارلیمنٹ میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران ایف اے ٹی ایف سے قانون سازی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل کسی صورت نہیں رکے گا اور ملک کو لوٹنے والوں کو کسی صورت این آراو نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بابراعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔