خام مال کی درآمد میں ملنے والی چھوٹ سے ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری لاگت کم ہوگی، حکام وزارت خزانہ
خام مال کی درآمد میں ملنے والی چھوٹ سے ٹیکسٹائل صنعت کی پیداواری لاگت کم ہوگی، حکام وزارت خزانہ

سیس کی مد میں ادائیگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں ادائیگیوں کیخلاف عدالت عظمی میں دو الگ الگ ریویو پٹیشنز دائر کردی ہے۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے سینٹرل چیئرمین امان اللہ قاسم نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعہ کو اپٹما کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔
وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے ساتھ اس ضمن میں اپٹما کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس بھی ہوا جس میں وفاقی مشیر خزانہ نے کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا معاملہ چونکہ عدالت میں ہے اس لیے اب عدالت کے فیصلہ آنے کے بعد ہی ٹیکسٹائل سیکٹر کے حوالے سے جی آئی ڈی سی سے متعلق بات کی جائیگی۔