اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کے جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔فائل فوٹو
 اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کے جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔فائل فوٹو

جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر بھگدڑ مچنے سے 15 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہارکے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کے قریب بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی  ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہرویزے کے حصول کیلیے 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس میں 11خواتین سمیت 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

قونصل خانے کی کھڑکی کھلتے ہی ٹوکن حاصل کرنے کے خواہشمندوں کا یہ ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد پیروں تلے کچل کر زندگی کی بازی ہار گئے۔اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے کے جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ یہ بھگدڑ کیسے  مچی ۔

واضع رہے کہ پاکستان نے اس سال کے شروع میں کورونا وائرس کی وجہ سے افغانوں کے لیے ویزوں کی تعداد کو محدود کردیا تھا۔

واضع رہے زیادہ تر افغانی علاج معالجے کے لئے پاکستان جاتے ہیں۔ شمالی افغانستان کے دارالحکومت ، کابل ، جلال آباد میں یا مزار شریف میں ویزوں کے لئے درخواست دینے والے ، بے ضابطگیوں اور ناقص انتظام کی شکایت کرتے ہیں۔