اڈے کا مالک رحیم پٹھان موقع سے فرار جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ 1239/2020بجرم دفعہ 37/A۔37/Bکے تحت درج کرلیاہے۔
اڈے کا مالک رحیم پٹھان موقع سے فرار جبکہ گرفتار ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ 1239/2020بجرم دفعہ 37/A۔37/Bکے تحت درج کرلیاہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریاپولیس کافحاشی کےاڈے پر چھاپہ،5لڑکیاں اور 1 مرد گرفتار۔

کورنگی انڈسٹریل ایریاپولیس نےفحاشی کے اڈے پرکارروائی کرتے ہوئےغیراخلاقی سرگرمیوں میں مصروف5 خواتین اور 1 مردکو گرفتار کرلیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریاپولیس نے خفیہ اطلاع پر لکھنوسوسائٹی میں عرصہ دراز سے چلنے والے  فحاشی کے اڈے پرکاروائی کی ۔اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم  عرصہ دراز سے فحاشی کادھندہ کرنیوالے بااثر افراد سے تنگ آچکے تھے۔ کئی دفعہ شکایات کر نے پر پولیس نے کاروائی عمل میں لائی۔

با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فحاشی کے اڈے کی سرپرستی عمررسیدہ جعلی صحافی کررہاتھا۔ عمررسیدہ جعلی  صحافی نے بدنام زمانہ رحیم پٹھان کو اپنے آفس میں بطور ملازم رکھاہوا ہے تاکہ سرپرستی کے ساتھ ساتھ اپناہفتہ بھی وصول کرسکے ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کے بہترین اقدام اور فحاشی کے اڈے کاخاتمہ کرکے علاقہ مکینوں کے دل جیت لیئے۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس کابدنام زمانہ رحیم پٹھان ولدایازخان اڈے کامالک تھاجوموقع سے فرار ہوگیا۔گرفتار ملزمان کیخلاف پولیس نے مقدمہ 1239/2020بجرم دفعہ 37/A۔37/Bکے تحت درج کرلیاہے۔

ایس ایچ او کورنگی انڈسٹریل ایریا کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ بدنام زمانہ رحیم ہٹھان کیخلاف گذری تھانہ میں مقدمات درج ہیں۔جس کے بعد رحیم پٹھان نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں ڈیرے جما لیئے تھے۔