مذکورہ اراضی کا لینڈ مافیا کے کارندوں نے جعلی نقشہ بناکر سادہ لوح عوام کو فی پلاٹ 13 لاکھ روپے سے لیکر 10 لاکھ روپے تک میں اسٹامپ پیپر پر فروخت کر رہے ہیں ۔
مذکورہ اراضی کا لینڈ مافیا کے کارندوں نے جعلی نقشہ بناکر سادہ لوح عوام کو فی پلاٹ 13 لاکھ روپے سے لیکر 10 لاکھ روپے تک میں اسٹامپ پیپر پر فروخت کر رہے ہیں ۔

شاہ لطیف ٹاﺅن میں کروڑوں روپےمالیت کی سرکاری ناکلاس اراضی پرلینڈمافیاقابض۔

رپورٹ:نمائندہ خصوصی

شاہ لطیف ٹاﺅن میں کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ۔شاہ لطیف ٹائون  میں موجود انٹی انکروچمنٹ فورس کے تھانے کے عقب میں لینڈ مافیا نے ناکلاس اراضی پر چائنہ کٹنگ کر کے جعلی خدا بخش نوہانی ریزیڈنسی کے نام سے رہائشی منصوبہ شروع کردیا ۔

قبضہ مافیا کو مقامی پولیس سمیت ڈی سی آفس میں تعینات کرپٹ مختیارکاروں سرپرستی بھی حاصل ہیں ۔جعلی گوٹھ میں فی پلاٹ لاکھوں روپوں میں اسٹامپ پیپر پر فروخت کئے جارہے ہیں ۔ زرائع کے مطابق سرغنہ ارسلان نیشنل ہائی وے کے اطراف اور ملیر ندی میں سینکٹروں ایکڑز ناکلاس سرکاری اراضی پر چائنہ کٹینگ کے زریعے پلاٹنگ کی شکل میں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ایسٹ زون کے انکروچمنٹ تھانے شاہ لطیف ٹاﺅن کی حدود میں مقامی پولیس اور ڈی سی آفس کے کرپٹ مختیار کاروں کی ایما پر جعلی خدا بخش نوہانی ریزیڈنسی کے نام سے لینڈ مافیا کے سرغنہ ارسلان اور اس کے دو کارندے رضوان عرف نیازی اور اشفاق نے چائنہ کٹنگ کر کے کروڑوں روپے کی سرکاری  اراضی کو اونے پونے داموں فروخت کرنا شروع کردیا ہے ۔

خدا بخش نوہانی ریزیڈنسی کے نام غیر قانونی پروجیکٹ پر چار دیواری لگا کر دروازے لگائے گئے ہیں۔
خدا بخش نوہانی ریزیڈنسی کے نام غیر قانونی پروجیکٹ پر چار دیواری لگا کر دروازے لگائے گئے ہیں۔

باخبرزرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اراضی کا لینڈ مافیا کے کارندوں نے جعلی نقشہ بناکر سادہ لوح عوام کو فی پلاٹ 13 لاکھ روپے سے لیکر 10 لاکھ روپے تک میں اسٹامپ پیپر پر فروخت کر رہے ہیں ۔

با خبر زرائع کا کہنا ہے کہ جعلی رہائشی پروجیکٹ میں غیر قانونی تعمیرات پر انکروچمنٹ پولیس اور مقامی پولیس کی جانب سے فی پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کا ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔جعلی پروجیکٹ میں مکان تعمیر کرنے سے قبل شاہ لطیف ٹاﺅن پولیس کا پرائیویٹ بیٹر سعید فی پلاٹ 20 ہزار اور انکروچمنٹ پولیس کا بیٹر الطاف 10 ہزار روپے وصول کرتا ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے سرغنہ ارسلان جعلی پروجیکٹ پرچائنہ کٹنگ سے قبل ڈی سی آفس ملیر کے کرپٹ مختیارکاروں کو لاکھوں روپے رشوت ادا کرچکا ہے ۔ جس کی وجہ سے زمہ دار ادارے کارروائی کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

زرائع کا مذید کہنا تھا کہ لینڈ مافیا کے کارندے مذکورہ جعلی پروجیکٹ کے علاوہ نیشنل ہائی وے کے اطراف اور ملیر ندی کی سینکٹروں ایکڑز ناکلاس اراضی پر جعلی پروجیکٹ بنا کر فروخت کر چکے ہیں ۔

زرائع کا کہنا تھا کہلینڈ مافیا کا سرغنہ ارسلان  منزل پمپ سے چند قدم کے فاصلہ پر جعلی الحرم سٹی اپنے کارندے جن میں راجہ زاہد جبکہ جعلی صباءگارڈن اور ملیرندی کے قریب سرکاری زمین پرپلاٹوں کی چائنہ کٹنگ  کے زریعے فروخت کرنے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ سرکاری زمینوں پر قبضوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

اس حوالے سے نمائندہ امت نے جب  جعلی خدا بخش نوہانی ریزیڈنسی کے مختیار کار اشرف سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھاکہ جعلی پروجیکٹ میں ملوث افراد کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ غیرقانونی تعمیرات کو مسمار بھی کیا جائے گا۔