ٹڈیوں سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ ماحولیات
ٹڈیوں سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں۔محکمہ ماحولیات

صحرائی ٹڈیوں کی یلغار۔ مکہ کا گھڑیال ٹاورچھپ گیا

صحرائی ٹڈیاں مکہ مکرمہ بھی پہنچ گئیں، جس کے باعث حرم کلاک ٹاورٹڈیوں میں چھپ گیا۔سعودی محکمہ ماحولیات نے بروقت کارروائی کرکے ٹڈیوں کو فوری تلف کردیاتاہم ٹڈیوں نے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملہ کیا ہے، جن کو تلف کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

صحرائی ٹڈیاں قریبی ممالک سے سعودی عرب میں آئی ہیں۔محکمہ ماحولیات کی طرف سے صحرائی ٹڈی کو تلف کرنے کے لیے ریاض، مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، القصیم، حائل، تبوک، عسیر اورالباحہ میں وسیع پیمانے پر آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ صحرائی ٹڈیوں پر بروقت قابو پا جا سکے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ٹڈیوں سے شہریوں کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں تاہم ان سے فصلوں اور چرا گاہوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ٹڈیوں کے لشکر شہریوں کی روز مرہ زندگی کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔