راجہ پاکستانی صبح ہوتے ہی جلسہ گاہ پہنچ گئی۔فائل فوٹو
راجہ پاکستانی صبح ہوتے ہی جلسہ گاہ پہنچ گئی۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے غریب متوالے کا جذبہ

مسلم لیگ ن کے غریب متوالے نے لاہورجلسے میں شرکت کیلیے عید پرخریدا گیاسوٹ بھی قربان کردیااوراس پر مریم نوازکی تصویریں لوشن کے ساتھ چسپاں کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مینارپاکستان پرپی ڈی ایم جلسے میں شرکت کیلیے ن لیگ اوردیگرجماعتوں کے کارکنوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے متوالے راجہ پاکستانی نے عید پرخریدے ہوئے کپڑے قربان کردیے اوراپنے سینے پرقائدین کی تصویریں سجا لیں،راجہ پاکستانی صبح ہوتے ہی جلسہ گاہ پہنچ گیااس کاکہنا تھاکہ جتنی بھی سردی ہو،قائدین کاساتھ نہیں چھوڑوں گا۔