پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔فائل فوٹو
پنجاب میں پیپلزپارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔فائل فوٹو

پنجاب اورکے پی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اورکے پی کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کردیا۔

کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کاکہنا ہے کہ دوقومی اور دو صوبائی حلقوںمیں پولنگ 19 فروری کوہوگی،این اے 75 سیالکوٹ، این اے 45 کرم ایجنسی میں ضمنی انتخاب19 فروری کو شیڈول ہے،پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی پولنگ19 فروری کوہوگی۔

الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ امیدوارکاغذات نامزدگی25 سے 30 دسمبر تک حاصل کرسکیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 6 جنوری تک کی جائے گی،ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو امیدواراپیلٹ ٹربیونل میں 11 جنوری تک چیلنج کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 20 جنوری کو جاری کی جائے گی،امیدواروںک وانتخابی نشان21 جنوری کوالاٹ کیے جائیں گے۔