الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

عمران خان کے گھر کا نقشہ مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے۔شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے۔

مریم نواز کے بیان پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ” عمران خان نے ہمیشہ قانون کااحترام کیا، (ن) لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لےکر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔ وزیراعظم کے گھرکا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظو کیاگیا ہے، (ن) لیگی رہنما اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اوراصول کا راستہ اپنایاہے۔

وہ مریم نواز کی اس ٹوئیٹ پر رد عمل دے رہے تھے جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا تھاکہ ” غریب کے گھر گراتے جائو،اور اپنے گھر ریگولرائز کراتے جائو”