ملزمان مور چاکرانی، خان محمد سولنگی، ضمیر حسین بروہی ،علی احمد سولنگی، تصور احمد سولنگی اور گل حسن سولنگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزمان مور چاکرانی، خان محمد سولنگی، ضمیر حسین بروہی ،علی احمد سولنگی، تصور احمد سولنگی اور گل حسن سولنگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خیرپورپولیس کی مرغوں کی لڑائی کروانے والے اکھاڑے پر کاروائی6 ملزمان گرفتار

خیرپور پولیس نے  مرغوں کی لڑائی کروانے والے اکھاڑے پر کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے  مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کنب انسپیکٹر شوکت علی رند نے کاروائی کی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ کنب انسپیکٹر شوکت علی رند  کا کہنا تھا کہ مزکورہ کاروائی  درگاہ شہنشاھ کے قریب  مرغوں کی لڑائی کرانے والے اکھاڑے  پرکی گئی ہے ۔مزکورہ کاروائی میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے6 ملزمان مور چاکرانی، خان محمد سولنگی، ضمیر حسین بروہی ،علی احمد سولنگی، تصور احمد سولنگی اور گل حسن سولنگی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 مرغہ، 3200 نقد، 3 موبائل فونز، 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 1/2021 u/s 5-A PS KUMB درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 اس حوالے سے ایس ایس پی امیر سعود مگسی کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پوليس پارٹی کو شاباشی دی گئی ۔