ٹریفک پولیس سڑک سے  غائب ہے جس کے باعث عوام سخت  اذیت  میں مبتلا ہیں
ٹریفک پولیس سڑک سے  غائب ہے جس کے باعث عوام سخت  اذیت  میں مبتلا ہیں

کیماڑی پورٹ ایریا کی حساس سڑک6 گھنٹے سے بند

شہر قائد کی بندرگاہ مفلوج ہوگئی ۔کیماڑی پورٹ ایریا کی سڑک پربدترین ٹریفک جام ۔نیٹی جیٹی سے کیماڑی کی طرف جانے والا روڈ 6 گھنٹے سے بند ہے ۔

روڈ پر ہزاروں کنٹینر، لوڈنگ ٹرک اور گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔جبکہ پورٹ ایریا کے اندر اور باہر سینکڑوں کنٹینر پھنس گئے ہیں ۔

کیماڑی گھاس بندر سے نیٹی جیٹی روڈ تک ایک ٹریک مکمل بند ہوگیا ہے۔ٹریفک پولیس سڑک سے  غائب ہے جس کے باعث عوام سخت  اذیت  میں مبتلا ہیں اور سڑک پر پھنسے ہوئے ہیں ۔

اس حوالے سے کنٹینر ڈرائیورکا کہنا تھا کہ شام 4 بجے سے ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے ہیں۔