کورونا ایس او پیز کی آڑ میں کچھ علاقوں میں دکانیں بند کچھ میں پولیس مبینہ بھتہ وصول کرکے کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، مشتعل مظاہرین
کورونا ایس او پیز کی آڑ میں کچھ علاقوں میں دکانیں بند کچھ میں پولیس مبینہ بھتہ وصول کرکے کھولنے کی اجازت دے رہی ہے، مشتعل مظاہرین

کراچی ۔1 گھنٹے کے دوران 2 پولیس مقابلے۔3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے مختلف علاقوں میں 1 گھنٹے کے دوران 2 پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرارہو گئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر 11 اے میں پولیس مقابلے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی، جس میں ایک ملزم پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔سچل میں پولیس آفیسر انسپکٹر اسد علیم کی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک جبکہ ان کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق 3 ملزمان لوٹ مار کے لیے آئے جنہوں نے پولیس آفیسر اسد علیم سمیت شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر اسد علیم نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کردی جس سے 2 ملزمان ہلاک اور 1 زخمی ہو گیا۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نارتھ کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب پولیس مقابلے میں بھی 1 ملزم ہلاک ہوا جبکہ دوسرا فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان نجی بینک کے باہر شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ گشت پر موجود اہلکاروں نے ملزمان کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو فوٹیج کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے میں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ 12 بج کر 35 منٹ پر ہوا، موٹر سائیکل سوار دونوں ملزم پولیس کی فائرنگ سے گرے۔

ویڈیو میں دونوں ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان نے دوبارہ موٹرسائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران ایک ملزم کو فرار ہوتے ہوئے گولی لگی جس سے وہ چل بسا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔

فوٹیج میں اہلکاروں کو مہارت کے ساتھ ملزمان سے مقابلہ کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔